5 اپریل 2011 - 19:30

اراکین پارلیمنٹ کی تنقیدوں کےباوجودامیرکویت نے اپنےچچازاد بھائی کوساتویں بارحکومت تشکیل دینےکی ذمہ داری سونپی ہے۔

ابنا: فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق گذشتہ ہفتےکویت حکومت کےمستعفی ہوجانے کے بعد امیر کویت نے ناصرالصباح کو نئی کابینہ تشکیل دینےکی ذمہ داری دی ہے۔شیخ ناصرالصباح ، شیخ احمدالصباح کے چچازاد بھائی ہیں ۔ اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے حکمراں خاندان کےتین بدعنوان وزراء سےوضاحت طلب کئے جانے کے مطالبے کے بعد کابینہ نےاستعفی دیدیاتھا۔ گذشتہ پانچ برسوں کےدوران یہ کویت کی ساتوین کابینہ ہوگي۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110